پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموںکا مختلف علاقوں میں اتوار بازاروں کا دورہ

اتوار 1 جنوری 2017 22:20

فیصل آباد ۔یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں اتوار بازاروں کا دورہ کیا اور مختلف دکانوں پر کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے اتوار بازار ریاض شاہد چوک اسلام نگر ‘ ڈی ٹائپ پل ‘ کلیم شہید پارک اور ماڈل بازار جھنگ روڈ میں نیلے ڈرموں کے استعمال ‘ کھانے پینے کی اشیاء ڈھانپ کر نہ رکھنے اور بعض دکانوں پر باسی و غیر معیاری پھلوں کو موقع پر ضائع کر دیا اسی طرح ملازمین کے دستانے نہ پہننے ‘ مضر صحت کلر سلانٹی تیار کرنے پر اشیاء تلف اور دکانداروں کو معاملات بہتر بنانے کے سلسلے میں نوٹسز بھی جاری کئے ۔

متعلقہ عنوان :