پنجاب بھر میں منتخب بلدیاتی اداروں کا پہلا اجلاس (آج) طلب

اتوار 1 جنوری 2017 22:20

فیصل آباد ۔یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق پنجاب بھر میں منتخب بلدیاتی اداروں کا پہلا اجلاس (آج) 2 جنوری 2017ء کو طلب کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی طرف سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کی روشنی میں ضلع کونسل فیصل آباد کا اجلاس دو جنوری کو دو بجے دوپہر ضلع کونسل کے جناح ھال میںمنعقد ہو گا جس کی صدارت چیئرمین ضلع کونسل چوہدری زاہد نذیر کریں گے ،اسی طرح میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کا اجلاس اسی دو بجے لائلپور کمپلیکس کے لائلپور ہال میں منعقد ہو گا جس کی صدارت میئر میونسپل کارپوریشن محمد رزاق ملک کریں گے۔

ضلع کی میونسپل کمیٹیز کے اجلاس بھی ان کی متعلقہ تحصیلوں و مقامی مقامات پر منعقد ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :