مولا بخش چانڈیو کی طرف سے کراچی، لاڑکانہ اور سکھر پریس کلب کے انتخابات میں کامیاب عہدیداران کو مبارکباد

اتوار 1 جنوری 2017 22:10

کراچی ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) صوبائی مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے نئے سال کی آمد پر پوری قوم کومبارکباد دیتے ہوئے امید کا اظہار کیا ہے کہ نیا سال قوم کے لئے خوشیوں کا پیغام لائے گا اور ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ممکن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت مزید مستحکم ہو گی اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء صوبائی مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کراچی، لاڑکانہ و سکھر پریس کلب کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نومنتخب عہدیداران قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کے استحکام و ترقی کیلئے آزاد اور شفاف میڈیا کے اصولوں کی پاسداری کرتے رہیں گے۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ نئی منتخب انتظامیہ صحافتی اقدار کو فروغ دینے میں اپنا مثبت کردار پوری دیانتداری سے ادا کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ کی طرح صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور آزادی صحافت کیلئے صحافی برادری کے ساتھ ہے، جمہوری اداروں کی بقا اور آمریت کے خاتمے میں صحافی برادری نے ہمیشہ ہر اول دستہ کا کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :