جامعہ کراچی کی طرف سے مسعود الیاس خان، محمد لیاقت علی اور محمد شاہد کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں عطا کر دی گئیں

اتوار 1 جنوری 2017 22:10

کراچی ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) جامعہ کراچی کی جانب سے مسعود الیاس خان کو فارماکولوجی میں تحقیقی مقالہ مکمل کرنے پر پی ایچ ڈی کی ڈگری عطا کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں محمد لیاقت علی کو شعبہ ریاضی میں ’’تعلیم میں صنفی عدم مساوات کے خاتمے کے لئے ایک ریاضیاتی مطالعہ‘‘ کے عنوان پر تحقیقی مقالہ مکمل کرنے پر پی ایچ ڈی کی سند عطا کی گئی اور محمد شاہد کو شعبہ ریاضی میں ’’ٹی بی انفیکشن کے اندازے اور کنٹرول کرنے کے لئے ایک ریاضیاتی مطالعہ‘‘ کے عنوان پر تحقیقی مقالہ مکمل کرنے پر پی ایچ ڈی کی سند عطا کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :