عوام کو تمام بلدیاتی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جا رہی ہیں‘جان محمد بلوچ

اتوار 1 جنوری 2017 22:10

کراچی ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ اور وائس چیئرمین عبدالخالق مروت نے کہا ہے کہ بلدیہ ملیر میں یوسیز کو پچھلے کئی ادوار سے نظر انداز کیا گیا، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ یہاں پر سیوریج اور دیگر بلدیاتی مسائل کو حل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر عمران اسلم اور اراکین کونسل کے ہمراہ کچرا اٹھانے والی گاڑیوں کو محکمہ سولیڈ ویسٹ کے حوالے کرنے کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملیر کو ایک نیا ضلع بنایا گیا ہے، بلدیہ ملیر میں کچرا اٹھانے والی گاڑیوں کی کافی کمی ہے لیکن ان سب مشکلات کے ہوتے ہوئے بھی منتخب نمائندے اور بلدیہ ملیر انتظامیہ اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں پیشہ وارانہ تجربے کو بروے کار لا تے ہوئے تمام تر کام سرانجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کورنگی سے بلدیہ ملیر کو ملنے والی 21 گاڑیوں کو کارآمد بنانے کا کام جاری ہے اور 14 کی مرمت مکمل ہو چکی ہے باقی 7 گاڑیوں کی درستگی پر کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :