بلاول بھٹو زرداری کی کراچی پریس کلب کی نو منتخب باڈی کو مبارکباد

اتوار 1 جنوری 2017 22:10

کراچی ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی پریس کلب کی نو منتخب باڈی کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی پریس کلب کے نو منتخب صدر سراج احمد اور سیکریٹری مقصود احمد یوسفی کے نام مبارکباد کے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپنے آغاز سے ہی کراچی پریس کلب جمہوری روایات کا نقیب اور پیشہ ور صحافیوں کا مرکز رہا ہے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نومنتخب باڈی اور اراکین سابقہ عہدیداران کے اصولوں پر عمل جاری رکھیں گے اور جمہوریت کے استحکام میں اپنا کردار ادا کریں گے۔