زرمبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ اضافہ معیشت کی ترقی کا منہ بو لتا ثبوت ہے،صنعتکار وں کا مشترکہ بیان

اتوار 1 جنوری 2017 22:00

سیالکوٹ۔یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) معروف صنعتکار محمد عبدالقیوم اور محمد عبدالمقصود نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ اضافہ معیشت کی ترقی کا منہ بولتا ثبوت ہے‘ حکومت کو مزید پائیدار معاشی ترقی اور شرح نمو میں اضافے کے لیے کلیدی کردار ادا کرنے والی انڈسٹری کو سہولیات فراہم کرنا ہوں گی تا کہ پاکستان ایک خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بن سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی مشکل حالات کے باوجود بھی تقر یبا ً 2بلین ڈا لر کا سالانہ زرمبادلہ کما کر ملکی معیشت کو استحکام فراہم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔اس وقت دنیا کے بیشتر ممالک میں سیالکوٹ کے صنعتکاروں کی تیارکردہ مصنو عا ت برآمد ہو رہی ہیں۔ سیالکوٹ میںمختلف انڈسٹریز سے متعلقہ لاکھوں مصنوعات تیار کی جارہی ہیں جن میں سرجیکل ، سپو ر ٹس گڈ ز ، لیدر گا ر منٹس ، ٹیکسٹا ئل ، کٹلر ی ، میو ز یکل ا نسٹرو منٹس ، ما ر شل آرٹس، سپورٹس ،بیگ اور فٹنس آئٹمز شا مل ہیں۔

متعلقہ عنوان :