نیا سال پوری قوم کے لئے روشن مستقبل ، مضبوط معیشت ، ترقی کی امید بن کر طلوع ہوا ہے،چوہدری طارق سبحانی

اتوار 1 جنوری 2017 22:00

سیالکوٹ۔یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری طارق سبحانی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے قلیل عرصہ میں عوام کو تمام دستیاب سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی ہیں ۔ نیا سال پوری قوم کے لئے روشن مستقبل ، مضبوط معیشت ، ترقی کی نوید اور امید بن کر طلوع ہوا ہے ۔ وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں پاکستان کو خوشحال اور مضبوط بنانے کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وریو ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرچیئرمین یونین کونسل کندن پور چوہدری محمد لطیف وینس ، صوفی محمد اسحاق ، چوہدری اکبر علی گل، چیئرمین یونین کونسل چرنڈ چوہدری عرفان نارو ، چیئرمین یونین کونسل اکبر آباد گلزار بٹ ، اسد بٹ ، وائس چیئرمین پراگ پور یونین کونسل چوہدری امتیاز احمد جٹ اور دیگر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت ملک کو ترقی کی طرف لے کر جا رہی ہے اور آئندہ چند سالوں میں پاکستان کا وقار مزید بلند ہوگا اور ملکی معیشت مزید مضبوط ہو گی جبکہ پاکستان کے عوام خوشحال اور ترقی کی راہ پرگامزن ہوں گے ۔ حکومت نے عوام سے کئے وعدے پورے کر دیے ہیں اور انشاء اللہ باقی وعدوں کی تکمیل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :