میرا اورعمران خان دونوں کاذہنی توازن چیک کرنے کیلئے میڈیکل بورڈبنایاجائے

سینئر سیاستدان جاویدہاشمی کی صحافیوں سے گفتگو

اتوار 1 جنوری 2017 22:00

ملتان۔یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) سینئر سیاستدان جاویدہاشمی نے کہاہے کہ میرااورعمران خان دونوں کاذہنی توازن چیک کرنے کیلئے میڈیکل بورڈبنایاجائے اورہم دونوں کاطبی معائنہ ہوناچاہیے ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔ عمران خان کے اس بیان کے ردعمل میں جس میںانہوںنے کہاتھاکہ جاویدہاشمی کاذہنی توازن درست نہیں ہے ۔

جاویدہاشمی نے کہاکہ عمران خان کابھی ڈوپ ٹیسٹ کروایاجائے تاکہ پتہ چل جائے کہ عمران خان کیاکھاتے پیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ میرے ٹیسٹ کارزلٹ سوفیصدآئے گااورعمران خان سے قوم کی جان چھوٹ جائے گی۔آج کل عمران خان پلس پلس بہت کہتے ہیں اوردھرناپلس بھی سب کے سامنے ہے ۔عمران خان ذہنی اضطراب کاشکارہیں کیونکہ انہیں ووٹ نہیں ملے ۔ایک پارٹی میٹنگ کے دوران عمران خان نے کہاتھاکہ چیف جسٹس جیلانی چلے جائیں گے اورناصرالملک کے آتے ہی فیصلہ ہماری مرضی کاہوگا۔انہوںنے کہاکہ ایک پارٹی میٹنگ میں شاہ محمودقریشی نے عمران کوبتایاکہ پنجاب میں دھاندلی نہیں ہوئی اورمعمولی نوعیت کے واقعات ہوئے ہیں لیکن اس کے باوجودعمران خان اپنی بات پرمُصررہے۔

متعلقہ عنوان :