تیز رفتار مسافر بس کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار چچا بھتیجا جاں بحق

اتوار 1 جنوری 2017 22:00

رحیم یار خان۔یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) فورٹ عباس سے صادق آباد آنے والے مسافر بس نے موٹر سائیکل سوار چچا بھتیجا کو کچل ڈالا،دونوں موقع پر جاں بحق ،بس ڈرائیور بس چھو ڑ کر فرا ر ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلکے مطابق فورٹ عباس سے صادق آباد آنے والی مسافر بس نمبری 2803نے ماڑی اللہ بچایا کے رہائشی موٹر سائیکل سوار چچا ،بھتیجاعابد اور اورنگزیب کو موڑ کاٹنے کے دوران بے قابو ہوکر کچل ڈالا،جس کے نتیجہ میں عابد اور اورنگزیب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے ،جب کہ بس ڈرائیور بس موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :