پولیس نے 240بوتل ولائتی شراب‘ 305لیٹر دیسی شراب اور 1کلو سے زائد چرس برآمد کر کے،13 ملزمان کو گرفتار کر لیا

اتوار 1 جنوری 2017 22:00

رحیم یار خان۔یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) نیو ائیر نائٹ کے موقع پر شراب فروخت کرنے والے سماج دشمن عناصر کیخلاف پولیس کا کریک ڈاؤن ،13گرفتار‘ پولیس نے 240بوتل ولائتی شراب‘ 305لیٹر دیسی شراب اور 1کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔ حراست میں لئے گئے ان ملزمان کیخلاف پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے کاروائی شروع کردی۔

تفصیل کے مطابق نیو ائیر نائٹ پر شراب فروخت کرنے والے سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کیا۔

(جاری ہے)

بہاولپور سے خانپور لائی جانے والے 240بوتل ولائتی شراب پولیس نے ناکہ بندی کے دوارن کار سے برآمد کرلی۔ بہاولپور سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان جہانزیب اور وسیم کو پولیس نے حراست میں لے لیا،اسی طرح ملزم یوسف سے 41لیٹر شراب ،رام چند سے 50لیٹر شراب،بلاول سے 15لیٹر شراب،شہزاد احمد سے 70لیٹر شراب ،نیاز احمد سے 29لیٹر شراب ،خلیل احمد سے 45لیٹر شراب ،حسن خان سے 40لیٹر شراب،وسیم سے 8لیٹر شراب جبکہ شوکت سی7لیٹر شراب برآمد کر ان ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا،اسی طرح پولیس نے امتیاز علی سے 980گرام چرس اور مشتاق احمد سے 500گرام چرس برآمد کرلی،حراست میں لئے جانیوالے ان ملزمان کیخلاف پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے کاروائی شروع کردی

متعلقہ عنوان :