ترکی میں نائٹ کلب میں فائرنگ ،ہلاک ہونے والوں میں 2بھارتی شہری بھی شامل

اتوار 1 جنوری 2017 21:50

ترکی میں نائٹ کلب میں فائرنگ ،ہلاک ہونے والوں میں 2بھارتی شہری بھی شامل

استنبول/نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء) ترکی کے شہر استنبول کے نائٹ کلب میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں 2بھارتی شہری بھی شامل ہیں،بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اتوارکو بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ سشما سوراج نے ٹویٹر پر اپنے بیان کے ذریعے استنبول کے نائٹ کلب میں فائرنگ کے واقعے میں 2بھارتی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان میں عباس رضوی جو راجیہ سبھاکے سابق ایم پی کے بیٹے ہیں وہ اور گجرات کے خوشی شاہ شامل ہیں۔

بھارتی سفیر کو متاثرہ افراد کے لواحقین کیلئے تمام ضروری اقدامات کرنے کو کہا ہے ۔واضح رہے کہ ترکی کے دوسرے بڑے شہر استنبول میں مسلح شخص نے پہلے نائٹ کلب کے سیکیورٹی گارڈ کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور پھر اندر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 39 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 16 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :