پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو کا15جنوری کے بعد پنجاب میں ڈیڑے لگانے کا فیصلہ‘ذرائع

اتوار 1 جنوری 2017 20:40

پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو کا15جنوری کے بعد پنجاب میں ڈیڑے لگانے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء) پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو کا15جنوری کے بعد پنجاب میں ڈیڑے لگانے کا فیصلہ ‘بلاول ہائو س لاہور میں ملاقاتوں کے علاوہ پنجاب کے مختلف شہروں کا بھی دورہ کر یں گے ۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق بلاو ل بھٹو اپنے وعدے کے مطابق جنوری سے ہی لاہور سے اپنی سیاسی سر گر میاں شرو ع کر یں گے جسکے لیے وہ پندرہ جنوری کے بعد لاہور منتقل ہو جائیں گے اور یہاں پنجاب کے مختلف شہروں کے دورے بھی کر یں گے اور اگر انکو سندھ میں جانے کی ضرورت ہوگی تو وہ لاہور سے ہی وہاں جائیں گے مگر ان کا زیادہ وقت لاہور اور پنجاب میں ہی گزرے گا ۔

متعلقہ عنوان :