بحرین ،مسلح افراد کا جیل پر حملہ ، دہشت گردی کے سزا یافتہ قیدیوں کو چھڑا کرفرار،واقعے میں ایک اہلکار ہلاک

سیکورٹی فورسز کا جیل کے قریبی علاقوں کا محاصرہ، ملزمان کی تلاش شروع کردی

اتوار 1 جنوری 2017 20:00

بحرین ،مسلح افراد کا جیل پر حملہ ، دہشت گردی کے سزا یافتہ قیدیوں کو ..

منامہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء) بحرین میں مسلح افراد نے ایک جیل پر حملہ کر کے دہشت گردی کے جرم میں سزا پانے والے قیدیوں کو رہا کرا لیا ،حملے میں ایک پولیس اہلکار بھی مارا گیا ،سیکورٹی فورسز نے جیل کے قریبی علاقوں کا محاصرہ کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بحرین کے حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے دارالحکومت کے قریب ایک جیل پر حملہ کر کے دہشت گردی کے جرم میں سزا پانے والے قیدیوں کو رہا کرا لیا ہے۔

بحرین کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دارالحکومت ماناما کے جنوب میں واقع جو جیل پر مسلح افراد نے حملہ کیا۔ اس حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ جیل کے قریبی علاقوں کا محاصرہ کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم حکام نے بیان میں یہ نہیں بتایا کہ جیل سے کتنے قیدیوں کو رہا کرا لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ فروری 2011 سے بحرین میں مظاہرے جاری ہیں اور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ سنی حکمران شیعہ اکثریت سے امتیازی سلوک بند کرے۔

سنہ 2011 میں مظاہرین نے ماناما کے پرل چوک پر قبضہ کیا تھا اور جمہوریت کا مطالبہ کیا تھا۔مارچ 2011 میں بحرین نے ہمسایہ خلیجی ممالک سے فوج طلب کی اور سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو چوک سے نکال دیا تھا۔بحرین میں عوامی مظاہروں کو ختم کرنے کے لیے کارروائیاں کی گئیں جس میں 30 شہری اور پانچ پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔ ان کارروائیوں میں تین ہزار افراد کو حراست میں لیا گیا اور کئی افراد کو فوجی عدالتوں نے سزائیں دیں۔

متعلقہ عنوان :