بھارت ،عام آدمی پارٹی کے سربراہ کیجریوال کو جلسے کے دوران نوجوان نے جوتا دے مارا

اتوار 1 جنوری 2017 20:00

بھارت ،عام آدمی پارٹی کے سربراہ کیجریوال کو جلسے کے دوران نوجوان نے ..

چندھی گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء) بھارت میں عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال کو جلسے کے دوران نوجوان نے جوتا دے مارا تاہم وہ بال بال بچ گئے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی کے سربراہ کیجریوال ایک مرتبہ پھر اس وقت جوتاباری کا شکار ہوگئے جب ہریانہ میں جلسے کے دوران نوجوان نے جوتا دے مارا ۔نوجوان نے کیجریوال کی طرف جوتا پھینکا جو ان کو نہیں لگا۔دوسری طرف کیجریوال نے کہا ہے کہ ہم بھی جوتا پھینک سکتے ہیں لیکن ہماری اقدار اجازت نہیں دیتی ،مجھ پر جوتا پھینکے جانے کے ذمے دار مودی ہیں ،مودی جی بزدل ہیں ، مودی کے حامیوں نے مجھ پر جوتا پھینکا ہے۔

متعلقہ عنوان :