برازیل میں نالاں شوہر کی سال نو کی تقریب میں فائرنگ،11افراد ہلاک،حملہ آور نے خودکشی کرلی

مرنے والوں میں حملہ آور کا 8سالہ بیٹا بھی شامل ہے ،مسلح شخص بیوی سے علیحدگی پر ناراض تھا ،حکام

اتوار 1 جنوری 2017 20:00

برازیل میں نالاں شوہر کی سال نو کی تقریب  میں فائرنگ،11افراد ہلاک،حملہ ..

ریو ڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء) برازیل میں مسلح شخص کی گھر میں سال نو کی تقریب کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 11افراد ہلاک ہوگئے جس میں حملہ آور کا 8سالہ بیٹا بھی شامل ہے ،مسلح شخص نے فائرنگ کر کے خود کشی کرلی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل کے جنوب مشرقی شہر کیمپیناس میں ایک مسلح شخص نے گھر میں سال نو کی تقریب کے دوران فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 11افراد ہلاک ہوگئے ۔

مارے گئے افراد میں قاتل کا 8سال کا بیٹا بھی شامل ہے ۔مسلح شخص نے فائرنگ کر کے خود کشی کرلی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح شخص بیوی سے علیحدگی پر ناراض تھا ۔واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں خی تعداد15بتائی جارہی ہے جبکہ زخمیوں میں بھی چند کی حالت نازک ہے ۔

متعلقہ عنوان :