یوم پاکستان ،یوم آزادی اور قائد اعظم ڈے پر نیشنل بینک سائیکل ریس کا انعقاد کریگا

نیشنل بینک مارچ میں کھیلوں کی قومی کانفرنس منعقد کرے گا ۔اویس اسد خان قائد اعظم نیشنل بینک کپ سائیکل ریس کی تقسیم انعامات کی تقریب سے نیشنل بینک اسپورٹس ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان کا خطاب

اتوار 1 جنوری 2017 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2017ء) فردوس اتحاد اور پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی سائیکلنگ ایسوسی ایشن اور نیشنل بینک آف پاکستان کے اشتراک سے منعقدہ قائد اعظم نیشنل بینک کپ سائیکل ریس ضلع ملیر کے غلام حسین 56کلو میٹر کا فاصلہ ایک گھنٹہ 22منٹ 29سکینڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرلی جبکہ ضلع جنوبی کے نعیم بلوچ نے دوسری اور ضلع غربی کے شاہ ولی اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

ریس کا آغاز کمشنر کراچی آفس سے ہوا سائیکل ریس کا افتتاح معروف اسپورٹس آرگنائزر پروفیسر احمد شیخ نے کیا ۔

(جاری ہے)

ریس کے اختتام پر تقسیم انعامات کی تقریب میں مہمان خصوصی نیشنل بینک آف پاکستان کے اسپورٹس ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان نے فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافی اور دیگر سائیکلسٹ میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اویس اسد خان نے اعلان کیا کہ ملک میں کھیلوں کے فروغ اور ترقی کے لئے نیشنل بینک رواں سال مارچ میں کھیلوں کی قومی کانفرنس منعقد کریگا جس میں کھیلوں کے مسائل اور کے حل کے لئے اہم فیصلے کئے جائیں گے اس موقع پر انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لئے نیشنل بینک اپنا کردار ادا کررہا ہے اور ہمیشہ کھلاڑیوں کے تعاون سے کرتا رہے گا انہوں نے کہاکہ نیشنل بینک 23مارچ یوم پاکستان،14اگست،یوم آزادیاور 25دسمبر،یوم قائد اعظم پر سائیکل ریس کا انعقاد کرے گا اویس اسد خان نے کہاکہ جب تک میں اس منصب پر فائض ہوں کھیل اور کھلاڑیوں کی سرپرستی ہر سطح پر جاری رکھوں گا انہوں نے کھلاڑیوں سے کہاکہ وہ جس جگہ اور جس مقام پر بھی ہوں قائد اعظم کے رہنماء اصول ایمان ،اتحاد اور تنظیم پر عمل پیرا رہیں اویس اسد خان نے کہاکہ میری اولین کوشش ہوگی کہ 2017؁ء کا سال جس کا آغاز آج نیشنل بینک کے کھیل کے مقابلے سے کیا ہے یہ سال ملک کی ترقی اور خوشحالی کے ساتھ کھیلوں کی ترقی اور فروغ کا سال ہو انہوں نے کھلاڑیوں کو یقین دلا یا کہ انشااللہ نیشنل بینک کا اس میں کلیدی کردار ہوگا قبل ازیں ریس کے چیف آرگنائزر نیشنل بینک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ حاجی غلام محمد خان،پروفیسر عائشہ ارم ،انٹر نیشنل سائیکلسٹ عاصمہ بروہی ،جاوید خان ،باران بلوچ ،حاجی عبدالجلیل نے بھی خطاب کیا اس موقع پر حاجی غلام محمدخان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے پہلے وکٹ کیپر اوپنر بلے باز امتیاز احمد کے انتقال پر ان کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔