بھارت نے پاکستان میں گرفتار اپنے جاسوس کلبھوشن یادیو تک ایک بار پھرقونصلر رسائی مانگ لی

پاکستان کے ساتھ ایک دوسرے کے ماہی گیروں اور دیگر قیدیوں کی رہائی سمیت دیگر انسانی ہمدردی کے معاملات کو ترجیح دیتے ہیں،اس تناظر میں ہم پاکستان کی طرف سے بھارت کی تحویل میں ایسے افراد جو وطن واپسی کے اہل ہیں کی قومیت کی تصدیق اورپاکستان کی تحویل میں موجودکلبھوشن یادو اور نہال انصاری سمیت دیگر شہریوں تک قونصلر رسائی کے بھی منتظر ہیں،بھارتی وزارت خارجہ

اتوار 1 جنوری 2017 18:20

بھارت نے پاکستان میں گرفتار اپنے جاسوس کلبھوشن یادیو تک ایک بار پھرقونصلر ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء) بھارت نے پاکستان میں گرفتار اپنے جاسوس کلبھوشن یادیو تک ایک بار پھرقونصلر رسائی مانگ لی۔ اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے ساتھ قیدیوںکی فہرستوں کے تبادلے کے بعد بھارتی حکومت نے پاکستان سے کلبھوشن یادیو اورلڑکی سے دوستی پر غیر قانونی طریقے سے پاکستان داخل ہونے کی کوشش میں گرفتار نہال انصاری تک قونصلر رسائی دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ ایک دوسرے کے ماہی گیروں اور دیگر قیدیوں کی رہائی سمیت دیگر انسانی ہمدردی کے معاملات کو ترجیح دیتا ہے ۔اس تناظر میں ہم پاکستان کی طرف سے بھارت کی تحویل میں ایسے افراد جو وطن واپسی کے اہل ہیں کی قومیت کی تصدیق کے منتظر ہیں ۔ہم پاکستان کی تحویل میں موجودکلبھوشن یادو اور نہال انصاری سمیت دیگر بھارتی شہریوں تک قونصلر رسائی کے بھی منتظر ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ سال مارچ میںبھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو بلوچستان سے گرفتار کیا تھا۔بھارت اس سے قبل بھی پاکستان میں گرفتار اپنے جاسوس کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی مانگ چکا ہے تاہم پاکستان نے انکار کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :