عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

اتوار 1 جنوری 2017 17:01

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2017ء)فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایشیائی تجارت میں اسپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا ہے اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1139.20 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔یوایس گولڈ فیوچر کے تحت قیمتوں میں 0.6 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا اور فی اونس قیمت 1140.20 ڈالر فی اونس رہی۔ نیو یارک میں اسپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.39 فیصد اضافہ ہوا اور فی اونس قیمت 1137.98 ڈالر فی اونس رہی۔