کامرس نیوز*

ایران کا اے ٹی آر طیارے خریدنے کا اعلان 20 مسافر طیاروں کے خریداری معاہدے پر دستخط اگلے ہفتے ہونگے

اتوار 1 جنوری 2017 17:01

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2017ء) ایران اور اے ٹی آر کے درمیان 20 مسافر طیاروں کے خریداری معاہدے پر دستخط اگلے ہفتے ہونگے تفصیلات کے مطابق ایران اور یورپی طیارہ ساز کمپنی اے ٹی آر کے درمیان 20 شارٹ ہال مسافر طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط اگلے ہفتے متوقع ہیں۔

(جاری ہے)

ٹرانسپورٹ کے نائب وزیر اصغر فخری کاشان کے مطابق ایئربس اور اٹلی کے گروپ لیونارڈو فنمانیکا کی مشترکہ کمپنی اے ٹی آر کے نمائندہ بدھ کو تہران کے دورے پر آئیں گے جہاں دوانجنز کے حامل20 72-600 اے ٹی آر طیاروں کے خریداری معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ان کی خریداری پر 400 ملین ڈالر لاگت آئے گی۔