جنوری 2017 میں متعدد نئی فلموں پر کام شروع ہوگا

جاوید شیخ، سید نور، ملک یعقوب نور، جاوید قمر، سعید رضوی نئی فلمیں شروع کریں گے

اتوار 1 جنوری 2017 17:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2017ء) پاکستان کی فلم انڈسٹری کے لیے نئے سال کو کامیاب بنانے اور اسے ترقی کی طرف گامزن کرنے کے لیے کراچی اور لاہور میں متعدد نئے پروجیکٹ شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔کراچی میں کیونکہ اس وقت سب سے زیادہ فلمیں بن رہی ہیں اور ملک کے نامور ادکار بھی کراچی منتقل ہوچکے ہیں، جس کے بعد لاہور کے بھی متعدد فلم پروڈیوسر نے کراچی میں فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے، نئے سال2017کے آغاز پر ماہ جنوری میں کراچی میں 6فلمیں شروع ہورہی ہیں جس کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں، ان فلموں کی افتتاحی تقریب اسی ہفتہ منعقد کی جائیں گی.معروف فلم ڈایریکٹر سید نورجو ایک طویل عرصہ سے فلم بنانے کی تیاری کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کراچی میں فلم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا، ان کی فلم کا افتتاح بروز پیر کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہورہا ہے، فلم ساز ہدایت کار ادکار جاوید شیخ کی فلم’’ وجود‘‘ کی تیاریاں میں زور شور سے جاری ہیں جس کا آغاز بھی آئندہ چند روز میں ہورہا، ملک یعقوب نور جو تھیٹر کے حوالے سے مصروف رہے ، اب انھوں نے بھی فلم بنانے کا اعلان کیا ہے،اس فلم کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز کراچی کے آرٹسکونسل میں ہوئی، فلم کی کاسٹ کا اعلان جلد کردیا جائے گا.فلم ساز سہیل کاشمیری کی فلم بینڈ تو اب بجے گا کی فلم بندی میں چند روز بعد شروع کی جارہی ہے جس کے ہدایت کار اقبال کاشمیری ہیں،اس فلم کا یہ دوسرا اسپیل ہوگا،فلم ساز جاویدقمر نے اپنی فلم کا اسکرپٹ مکمل کرلیا ،فلم ساز ہدایت کار سعید رضوی نے بھی فلم کی افتتاحی تقریب کے لیے انتظامات مکمل کرلیئے جس کا اعلان اسی ہفتہ کیا جائے گا۔