روسی سائنس فکشن فلم ’اٹریکشن‘ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری

اتوار 1 جنوری 2017 17:00

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2017ء) سنسنی خیز فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ایکشن سے بھرپور روسی سائنس فکشن ڈرامہ فلم اٹریکشن کاسنسنی خیز انٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فیڈر بونڈارکوک کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ماسکو میں آسمان سے آنے والی ایک ایسی آفت کے گرد گھومتی ہے، جو پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔فلم کی کاسٹ میں اولگ مونشیکوو،ایلگڑینڈر پیٹروو اور رینال مخامیتو سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ایلگڑینڈر اینڈریشنکو کی پروڈیوس کردہ یہ فلم کولمبیا پکچرز کے بینر تلے 27جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :