شوبز نیوز*

وزیر اعظم نے افتخار قیصر کو 50 ہزار کا امدادی چیک بھجوا دیا

اتوار 1 جنوری 2017 17:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2017ء) بیرسٹر عابد وحید شیخ کی ہدایت پر خیبر پختونخوا حکام نے پچاس ہزار روپے کا امدادی چیک افتخار قیصر کے حوالے کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بیرسٹر عابد وحید شیخ کا کہنا ہے کہ افتخار قیصر پاکستان کا فخر اور قومی اثاثہ ہیں اس لئے حکام سے اٴْن کے مکمل علاج معالجہ کرانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ بیرسٹر وحید شیخ نے کہا کہ افتخار قیصر کا کسی بھی سرکاری ہسپتال میں علاج معالجہ کرانے کو بھی تیار ہیں۔ دریں اثناء وزارت اطلاعات نے بھی معروف کامیڈین افتخار قیصر سے رابطہ کیا ہے اور ان کے علاج کا بیڑا اٹھاتے ہوئے انہیں پشاور سے اسلام آباد لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :