ڈسٹرکٹ بار کے اسلام آباد کے صدر سید محمد طیب کی چیف جسٹس ثاقب نثار کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد

اتوار 1 جنوری 2017 16:50

اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سید محمد طیب ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملک بھر کے وکلاء چیف جسٹس ثاقب نثار کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کرتی ہے۔ نئے چیف جسٹس عدلیہ کا وقار اورکردار مزید بہتر بنانے میں اپنا کردار اد کریں گے۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری کردہ بیان میں ڈسٹرکٹ بار کے صدر نے کہا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار ایک بہترین اور زبردست جج ہیں، وکلاء برادری ان کی تعیناتی پر خوش ہے ۔انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری سوشل میڈیا پر نئے چیف جسٹس کے بارے میں بے بنیاد اور من گھٹرت الزامات کی مذمت کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس عدلیہ کا وقار مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :