اسلام آباد میں باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کا اہتمام

اتوار 1 جنوری 2017 16:20

اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) اسلام آباد کے شہریوں کی جانب سے قحط سالی کے خاتمہ اور باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کا اہتمام کیا گیا ۔نماز استسقا آئی ایٹ سے ملحقہ جامع مسجد قبا کے کھلے میدان میں ادا کی گئی ۔نماز استسقا مفتی عبدالباسط نے پڑھائی۔

(جاری ہے)

نماز کے بعد ملک سے خشک سالی کے خاتمہ اور باران رحمت کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔نماز استسقاء میں علماء ،تاجران،اور طلباء سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔نماز کے بعد مفتی عبدالباسط نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خشک سالی سے خاتمہ کے لیے سچے دل سے گناہوں سے توبہ کی جائے اور قرآن وسنت کے احکامات پر عمل کرنے کا عہد کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :