تھانہ سہالہ پولیس نے خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے گروہ کے مرکزی ملزم چوہدری توقیر کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

اتوار 1 جنوری 2017 16:20

اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) تھانہ سہالہ پولیس نے شادی شدہ خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے گروہ کے مرکزی ملزم چوہدری توقیر کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ سہالہ کے علاقے میںچار ملزمان نے مبینہ طور پر صدف نامی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی جس کا مقدمہ تھانہ سہالہ پولیس نے درج کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

درج ایف آئی آر کے مطابق چودھری توقیر نامی شخص نے صدف نامی خاتون کو نوکری کے بہانے بلایا تھا اور چودھری توصیف سے ملایا کہ یہ رکن قومی اسمبلی ہے۔خاتون جب ملزم کے پاس پہنچی تو اسکے مزید تین ساتھی بھی موجود تھے ۔درج ایف آئی آر کے مطابق ملزمان رات بھر شراب پلاتے رہے اور ذیادتی کرتے رہے ۔تھانہ سہالہ پولیس نے چاروں افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم چودھری توقیر کو گرفتار کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :