وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے تمباکو کنٹرول سیل کی جانب سے تمباکو نوشی کے حوالے سے آگاہی اور استعداد کار میں اضافے کیلئے کوششیں جاری، 42تربیتی و آگاہی پروگرام منعقد کرائے گئے ، 12ہزار افراد کو تربیت فراہم کی گئی

اتوار 1 جنوری 2017 16:20

اسلام آباد ۔ یکم جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے تمباکو کنٹرول سیل نے قانون نافذ کرنے والے اداروں ، متعلقہ حکام اور عوام الناس کی آگاہی اور استعداد کار میں اضافے کیلئے 42تربیتی و آگاہی پروگرام منعقد کرائے اور 12ہزار افراد کو تربیت فراہم کی ۔ پاکستان ٹوبیکو سیل ملک میں تمباکو نوشی اور اس کے مضر اثرات کی روک تھام کیلئے طلب اوررسد میں کمی جیسے اقدامات اٹھا رہا ہے ۔

تمباکو دنیا اور پاکستان میں اموات کا سب سے بڑا سبب ہے جس پر قابو پانا ممکن ہے ۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق تمباکو کے استعمال سے ہر ہفتہ 1645مرد اور 442خواتین ہلاک ہو جاتی ہیں یہ تعداد یومیہ 298، ہفتہ وار 2087اور سالانہ ایک لاکھ 8ہزار 800بنتی ہے ۔

(جاری ہے)

ورلڈ لنگز فائونڈیشن 2015ء کے تمباکو اٹلس کے 5ویں شمارے کے مطابق تمباکو کے استعمال سے پیدا ہونے والی بیماریوں میں پھیپھڑوں کا کیسنر، دل کی بیماریاں ، سڑوک اور نظام تنفس کی بیماریاں شامل ہیں۔

پاکستان ٹوبیکو سیبل بین الاقوامی اعداد و شمار کے مطابق اور دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیادوں پر تمباکو کے استعمال کی روک تھام کیلئے آگاہی اور حساسیت پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ شعبوں کی استعداد کار میں اضافے پر توجہ دے رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :