ساہیوال،سی ٹی ڈی کے ضلعی افسر پر دہشت گردوں کے قاتلانہ حملے کے بعد کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن ، دو گرفتار

اتوار 1 جنوری 2017 16:10

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2017ء) سی ٹی ڈی کے ڈسٹرکٹ افسر مرزا آصف اور ان کے ڈرائیور سعید احمد پر دہشت گردوں کے ٹارگٹ حملہ کے بعد کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے اور اس آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی نے کالعدم سپاہ صحابہ ضلع ساہیوال کے صدر مولانا انعام اللہ بخاری اور مولوی زاہد فاروق کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر پہنچا دیا گیا اور کالعدم تنظیموں کے عہدیداروں کے گھروں پر چھاپے مار ے جا رہے ہیں تاہم سی ٹی ڈی ابھی تک سی ٹی ڈی کے ضلعی افسر اور ڈرائیور پر قاتلانہ حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی اور آپریشن جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :