سال 2016قتل کی 123وارداتوں میں صحافی سمیت 131افراد قتل کر دیے گئے

پولیس مقابلوں میں 16ڈاکو مارے گئے۔ پچھے سال کے مقابلہ میں قتل کی وارداتوں میں اضافہ

اتوار 1 جنوری 2017 16:10

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2017ء) ضلع ساہیوال میںسال 2016کے دوران 123قتل کی وارداتوںمیں 131افراد کو قتل کر دیا گیا جن میں 6افراد ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران قتل کیے گئے اورساہیوال کے صحافی خالد محمود بٹ دہشت گردی کے واقعہ میں قتل ہوئے۔

(جاری ہے)

جبکہ 2015سال میں 116قتل کی وارداتوں میں 126افراد قتل ہوئے اور 8افراد ڈکیتی کی وارداتں کے دوران ہلاک کر دیے گئے تھے ۔

اقدام قتل کی 106وارداتیں ہوئی جبکہ پچھلے سال 121وارداتیں ہوئی تھیں ۔ سال 2016میں 10پولیس مقابلوںمیں 16ڈاکو مارے گئے اور پچھلے سال 2015میں 33پولیس مقابلے ہوئے جن میں 39ڈاکو مارے گئے تھے ۔ ضلع ساہیوال میں ٹریفک کے 60جان لیوا حادثات ہوئے جن میں 82افراد مارے گئے اور 361افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ پچھلے سال 2015میں 15حادثات کم ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :