سنٹرل جیل ساہیوال عمر قید کا قیدی 80سالہ پر اسرار حالت میں جاں بحق

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے قیدی کی موت کی عدالتی تحقیقات کا حکم دے دیا

اتوار 1 جنوری 2017 16:10

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2017ء) سنٹرل جیل ساہیوال میںعمر قید کا قیدی ، منشیات کا سمگلر لال خاں 80سالہ پر اسرار حالت میں جاں بحق ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال نے لال خاں کی موت کی عدالتی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے اور جوڈیشل مجسٹریٹ عثمان علی سول جج کو انکوائری آفیسر مقرر کیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لال خاں کو پولیس تھانہ فرید ٹائون نے 23اکتوبر 2009کو پشاور سے ساہیوال 3من چرس ایک کار میں سمگل کرکے ساہیوال آتے ہوئے گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 3من چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا اور اس کے خلاف مقدمہ 9سی حکم امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت درج کرکے جیل بھیج دیا تھا جس کے بعد ایڈیشنل سیشن جج ساہیوال عاصم منظور نے 29مئی 2012کو عمر قید سخت کی سزا کا حکم سنایا تھا اور سنٹرل جیل ساہیوال میں سزا کاٹ رہا تھا کہ اچانک قیدی وارڈ میں بیہوش ہوگیا جسے فوری طور پرسول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

لال خاں کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد اس کے ورثاء کے سپرد کر دی گئی لال خاں پشاور کا رہنے والا تھا ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حکم پر عثمان علی جوڈیشل مجسٹریٹ نے عدالتی تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :