․ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی ثمینہ خالد گھرکی پر پنجاب حکومت کی ایف آئی آر درج کرانے کی مذمت

ثمینہ خالد گھرکی کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، پنجاب میں مغلیہ دور حکومت جاری ہے،بیان

اتوار 1 جنوری 2017 16:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والانے ثمینہ خالد گھرکی پر پنجاب حکومت کی جانب سے ایف آئی آر درج کرانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں بادشاہت کے تمام ریکارڈز توڑے جارہے ہیں۔ ایک بیان میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ثمینہ خالد گھرکی کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

․ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں پر سیاسی مقدمات قابل مذمت ہیں۔ ثمینہ خالد پر درج کی گئی جھوٹی ایف آئی آر خارج کی جائے ۔

(جاری ہے)

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پنجاب کے حکمران سب سے بڑے قبضہ مافیا ہیں ۔ وزیر اعلیٰ اپنی کابینہ پر نظر دوڑایں قبضہ مافیا مل جائیں گے انہوں نے کہا کہ ․ پنجاب میں مغلیہ دور حکومت جاری ہے۔ ․پنجاب میں بادشاہت کے تمام ریکارڈز توڑے جارہے ہیں ۔

پنجاب حکومت سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنارہی ہے۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ چوہدری سرور پنجاب میں قبضہ مافیا کی وجہ سے مستعفی ہوئے ۔ ․ پنجاب کے عوام مغلیہ دور حکومت کو مسترد کرتے ہیں ۔ ․ پنجاب حکومت نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ ․ پنجاب کے ہر ضلع میں تھانے کچہری کی سیاست کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :