متعدد بارز کے عہدیدار، سینئر وکلاء پاکستان مسلم لیگ میں شامل،دیگر جماعتیں انشاء اللہ ہم سے اتحاد کریں گی‘چودھری شجاعت حسین/ پرویزالٰہی
بے اختیار بلدیاتی نمائندے بھی کسانوں، وزیروں کی طرح رُل رہے ہیں، شہبازشریف نے انگریز کا 150سال پرانا نظام بحال کر دیا ماہ میں پارٹی کا تنظیمی کام مکمل ہو گا، تمام جماعتوں سے مقابلہ کیلئے ہم نے پلاننگ کر لی، 2008، 2013 میں ہمارے خلاف جادوئی چھڑی چلائی گئی،عدلیہ اپنے ضمیر کے مطابق فیصلے کرتی ہے، سیاست میں نہ لائیں، 2017ء اہم سال ہے، عوام کو ہمارے کام اور ہم یاد آ رہے ہیں‘ پریس کانفرنس
اتوار 1 جنوری 2017 16:10
(جاری ہے)
اس موقع پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ جوڈیشل مارشل لاء کی بات نہ میں نے سنی اور نہ ہی اس کا کوئی امکان ہے، اپوزیشن کا گرینڈ الائنس اسی صورت میں بنے گا جب ساری جماعتیں ایک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہوں گی، آئندہ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ اپنے نمائندے ہر جگہ کھڑے کرے گی اور دوسری جماعتیں ہم سے تعاون مانگیں گی۔
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ 2008ء میں ہماری مقبولیت اور ووٹرز ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے زیادہ تھے، جنرل کیانی نے ہمارے ارکان سازش کے تحت نوازشریف کو دے دیئے، 2013ء میں جسٹس افتخار چودھری نے بھی کام دکھایا، تب بھی ہمارے خلاف جادوئی چھڑی چلائی گئی جبکہ کھیر نوازشریف نے کھائی جو اًب انہیں ہضم نہیں ہو رہی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ نوازشریف کو سزا دیتی ہے تو کوئی امن خراب نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی تنظیم سازی کا عملاً کام شروع ہے سندھ کے بعد اب چودھری شجاعت حسین بلوچستان کا دورہ کریں گے اور میں پنجاب کے تمام اضلاع کے دورے شروع کر رہا ہوں، تنظیمی کام 4ماہ میں مکمل ہو گا، ہم نے دوسری جماعتوں سے مقابلہ کیلئے پلاننگ کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9سال سے لوگوں کے اندر نفرت کا لاوا پک رہا ہے جو اًب باہر آ رہا ہے، عوام کیلئے 5سال میں جو کچھ ہم نے کر دکھایا ن لیگ یا کوئی اور اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا عوام کو ہمارے کام اور ہم یاد آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے ہر کام میں دھوکہ ہے، بلدیاتی الیکشن سپریم کورٹ کے حکم پر کرائے گئے لیکن ایک سال تک لیٹ کیا گیا، بلدیات میں اکثریت کے دعوئوں کے باوجود شہبازشریف نے ڈیڑھ سو سال پرانا انگریز بلدیاتی نظام بحال کر دیا کیونکہ وہ چپڑاسی کا اختیار بھی کسی کو دینے پر راضی نہیں اسی لیے یہ بلدیاتی نمائندوں کو بھی کوئی اختیار نہیں دیں گے، بجٹ سمیت تمام اختیارات ڈی سی کو دے دیئے، وزراء کے پاس بھی کوئی اختیار نہیں ہے، کسان پیکیج کے باوجود کسان، وزیر اور ان کی طرح بلدیاتی نمائندے بھی رُل رہے ہیں، بلدیات، کسان پیکیج، صحت و تعلیم کے فنڈز ڈالر بنائو ٹرین اور نمائشی منصوبوں پر ضائع کر رہے ہیں، عوام کا خون نچوڑا جا رہا ہے۔ پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے ڈسٹرکٹ بار بہاولنگر کے صدر چودھری ذوالفقار احمد باجوہ، مسعود عرف وٹو جنرل سیکرٹری، اعجاز امین بلوچ فنانس سیکرٹری، محمد پرویز باجوہ صدر فورٹ عباس بار، شاہد حسین گھلو جنرل سیکرٹری شجاع آباد بار، ملک کاشف وٹو شجاع آباد بار، احمد نسیم قریشی، الطاف حسین، فضل اکبر سہوترا، محمد افتخار وڑائچ جنرل سیکرٹری ہارون آباد بار، احسن قریشی، شاہد حسن، احمد نعیم قریشی، محمد عرفان قریشی، راشد محمد وڑائچ، رفاقت علی، شاہد بشیر چیمہ، ساجد محمود وڑائچ، چودھری خالد جاوید، ناصر رمضان اور مسلم لیگ گلاسگو کے رہنما شبیر شاہ پریس کانفرنس میں بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.