وزیر داخلہ کا حیدر آباد کی روبینہ نامی خاتون سے متعلق واقعے کا نوٹس

ْ ڈائریکٹر پاسپورٹ اور چیئرمین نادرا روبینہ کی شہریت کے کوائف کی تصدیق کریں،چودھری نثار

اتوار 1 جنوری 2017 16:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2017ء) وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارنے وزیر داخلہ کا حیدر آباد کی روبینہ نامی خاتون سے متعلق واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر پاسپورٹ اور چئیرمین نادرا کو ہنگامی بنیادوں پر روبینہ کی شہریت کے کوائف کی تصدیق کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیرنے کہاکہ اگر یہ ثابت ہو جائے کہ وہ پاکستانی ہے تو وزارت داخلہ وزارت خارجہ سے مل کر روبینہ کو پاکستان واپس لانے کے انتظامات کرے ۔ انہوں نے کہاکہ نادرا اور پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کو 48 گھنٹوں کے اندر شہریت کی تصدیق کے لیے تحقیقات مکمل کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :