ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر آزادکشمیر خواجہ ارشد حسین مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے

اتوار 1 جنوری 2017 16:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء) ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر آزادکشمیر خواجہ ارشد حسین مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے ۔ان کے اعزاز میں محکمہ سپورٹس کی طرف سے الوداعی تقریب کا انعقاد نڑول اسٹیڈم کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔جس میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر آزادکشمری سردار پرویز اخٹر،ڈائریکٹر سپورٹس ملک شوکت حیات خان ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس خواجہ ارشد حسن ،ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس و کلچر جاوید اقبال بھٹی ،ڈی ایس او نیلم وقاص احمد اعوان ،ڈی ایس او مظفرآباد محمد رمضان اکائونٹنٹ عبدالماجد خان ،سب انجینئر ذیشان منان ،مقصود قریشی ،ظہیر قریشی ،نوید چوہدری ۔

امتیاز احمد چوہدری ،ریاست عباسی سمیت محکمہ سپورٹس کے آفیسران و ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس سردار پرویز اختر ڈائریکٹر سپورٹرس ملک شوکت حیات ،ڈپٹٰ ڈائریکٹر جاوید اقبال بھٹی نے کہا کہ خواجیہ ارشد حسن کی سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر کے لئے گراں قدر خدمات ہیں ۔دوران ملازمت خواجہ ارشد نے اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دئیے جس کی وجہ سے محکمہ سپورٹس کی نیک نامی میں اضافہ ہوا۔

خواجہ ارشد حسن نے محکمہ سپورٹس کو چار چاند لگانے میں بھرپور کوشش کی ۔خواجہ ارشد حسن اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک میں ۔محکمہ کیلئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ہم انہیں باعزت ملازمت سے فارغ ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ڈپٹی ڈائریکٹر خواجہ ارشد حسن نے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ طویل عرصہ محکمہ سپورٹس میں خدمات سر انجام دیں ۔ملازمین اور آفیسران کا مجھ سے مثالی تعاون رہا ۔جس کی وجہ سے مجھے کبھی کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا ۔انہوں نے کہا کہ دوران ملازمت مجھ سے کسی کے ساتھ کوئی تلخ بات یا ناانصافی ہوئی تو میں سب سے معذرت خواہ ہوں ۔محکمہ کے ساتھ میرا تعلق آئندہ بھی برقرار رہے گا۔

متعلقہ عنوان :