جن منصوبوں کو حکومت اپنے نام کر رہی ہے وہ پی پی دور میں منظور ہو ئے ہیں ،موجودہ حکومت پی پی کے میگا پروجیکٹس کو اپنے نام کرنے کے بجائے نئے منصوبوں کا اعلان کرے،حکومت کے عوام دوست اقدامات کی بھر پور حمایت کی جائے گی

سابق وزیر و ممبر قانون ساز اسمبلی محترمہ شازیہ اکبر چوہدری کی صحافیوں سے بات چیت

اتوار 1 جنوری 2017 16:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء) سابق وزیر و ممبر قانون ساز اسمبلی محترمہ شازیہ اکبر چوہدری نے کہا ہے کہ جن منصوبوں کو موجودہ حکومت اپنے نام کر رہی ہے وہ پی پی کے دور حکومت میں منظور ہو چکے ہیں ،موجودہ حکومت پی پی کے میگا پروجیکٹس کو اپنے نام کرنے کے بجائے نئے منصوبوں کا اعلان کرے،حکومت کے عوام دوست اقدامات کی بھر پور حمایت کی جائے گی،آزاد حکومت آزاد کشمیر کے تمام اضلاع کو سی پیک میں شامل کروائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نیلم ویلی سمیت ایل او سی کے تمام علاقوں کو سی پیک میں شامل کرنا چاہے،آزاد کشمیر کو سی پیک میں برابر کا حصہ ملنا چاہیے،کوھالہ ہائیڈرل پاور پروجیکٹس چائینہ کی آزاد کشمیر میں سب سے بڑی انوسمنٹ ہے ،کوھالہ،سراں پروجیکٹ میں آزاد کشمیر کے لوگوں کو ملازمتیں ملنی چاہیے،انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کر رہی ہے ،18گھنٹے لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جنیا محال کر رکھا ہے ،وزیر برقیات نے تا حال وفاقی سطح پر انرجی کرائسز پر قابو پانے کے لیے میٹنگ نہیں کی ،بجلی کے بحران کا خاتمہ کرنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مشترکہ لائحہ عمل اپنانا ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :