تعلیمی بورڈ میرپورکی منتقلی کی کوششیں کرنیوالے اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے ، میرپور کے وارث زندہ ہیں ،ادارہ ترقیات کی طرز پرتعلیمی بورڈ کے اثاثوں کودیمک کی طرح چاٹے جانے کی اجازت نہیں دے سکتے

میرپور کے معروف تاجررہنما چوہدری یعقوب کا بیان

اتوار 1 جنوری 2017 16:10

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء)تعلیمی بورڈ میرپورکی منتقلی کی کوششیں کرنیوالے اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے ، میرپور کے وارث زندہ ہیں ،ادارہ ترقیات کی طرز پرتعلیمی بورڈ کے اثاثوں کودیمک کی طرح چاٹے جانے کی اجازت نہیں دے سکتے ، قائدکشمیر بیرسٹرسلطان کی قیادت میں میرپور کے اثاثوں پرگندی نظررکھنے والے کے عزائم خاک میں ملادینگے ان خیالات کااظہار تاجررہنما چوہدری یعقوب نے اپنے ایک بیان میں کیا، چوہدری یعقوب نے کہاکہ فاروق حیدر نے اقتدارمیں آتے ہی میرپور کیخلاف سازشیں شروع کررکھی ہیں ،ملازمین کوتنخواہ نہ دیکرتنگ کیاجارہاہے، نیوسٹی ٹیچنگ ہسپتال کی بندش کیلئے اقدامات ہوں یابینظیربھٹو میڈیکل کالج کے بجٹ کامعاملہ حکومت ہرلحاظ سے میرپوردشمنی کامظاہرہ کررہی ہے، قائدکشمیربیرسٹرسلطان محمود چوہدری کے ایم ایل اے ہوتے ہوئے کسی کوجرأت نہ تھی کہ وہ میرپور کی طرف آنکھ اٹھاکردیکھے نااہل شخص کواسمبلی میں پہنچانے والے آج لیگی حکومت کی میرپور دشمنی کے ہاتھوں تنگ آچکے ہیں ، سیکرٹری حکومت تعلیمی بورڈ کی گاڑی واپس کرے اورعوام کوتنگ کرنے کاسلسلہ بندکیاجائے بصورت دیگرقائدکشمیر بیرسٹرسلطان محمود کی قیادت میں راست اقدام اٹھانے پرمجبورہونگے۔