برطانوی ، یورپی پارلیمنٹ میں کشمیر دوست ارکان اور یورپ میں متحرک کشمیری تنظیموں کے ارکان کے علاوہ کشمیری کونسلرز اسلام آباد میں ہونے والے ’’بین القوامی کشمیر سیمنار ‘‘میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچنا شروع ہو گئے

اتوار 1 جنوری 2017 16:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء) برطانوی ، یورپی پارلیمنٹ میں کشمیر دوست ارکان اور یورپ میں متحرک کشمیری تنظیموں کے ارکان کے علاوہ کشمیری کونسلرز اسلام آباد میں ہونے والے ’’بین القوامی کشمیر سیمنار ‘‘میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔یورپی پارلیمنٹ میں ڈیفنس اینڈ سیکورٹی کمیٹی کے وائس چئیرمین افضل خان (MEP)، جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت یورپ کے چیئرمین راجہ نجابت حسین ، تحریک حق خودارادیت برطانیہ کی چیئر پرسن کونسلر یاسمین ڈار، ممتاز دانشور ، اینکر اور صحافی ثمینہ خان ، کونسلر اصغر خسان ، سابق لارڈ مئیر بریڈ فورڈچوہدری اورنگ زیب اور برطانیہ کی کاروباری شخصیت شاہد حسین شاہ اسلام آباد پہنچ گئے جبکہ لارڈ احمد ، لارڈ قربان حسین ، اور ممبر یورپی پارلیمنٹ امجد بشیر کل اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ممبران پارلیمنٹ اپنے دورے کے دوران صدر آزاد کشمیر ، وزیر اعظم آزاد کشمیر ، سپیکر آزاد کشمیر سے ملاقاتوں کے علاوہ مظفرآباد اور میرپور کا دورہ بھی کریں گے اور کشمیری رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے۔جبکہ اسلام آباد میں وہ حریت کانفرنس کے رہنمائوں سے بھی مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال پر ملاقات کریں گے۔جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت یورپ کے چیئرمین راجہ نجابت حسین جو گزشتہ روز اپنے وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے اس دورے کے دوران تمام پروگرامات کو آرگنائز کرنے کیلئے رابطے کر رہے ہیں۔یورپ پارلیمنٹ میں ممتاز خاتون رہنما اور کشمیریوں کی ہمدرد جولی وارڈ بھی جمعرات کے روز اسلام آباد پہنچیں گی اور خواتین تنظیموں کی رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گی۔

متعلقہ عنوان :