بجلی کا کرنٹ لگنے سے دو بچوں کی ماں ہلاک

اتوار 1 جنوری 2017 15:50

چیچہ وطنی۔یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) بجلی کا کرنٹ لگنے سے دو بچوں کی ماں ہلاک ہو گئی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ چک63-EB کے رہائشی محمد یسین کی بیوی دو بچوں کی ماں کلثوم بی بی بجلی کی موٹر پر چلنے والی مشین پر مویشیوں کے لئے چارہ کاٹ رہی تھی کہ مشین میں کرنٹ آ جانے کی وجہ سے اس کو بجلی کا شدید جھٹکا لگا اس کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئی۔

متعلقہ عنوان :