محکمہ زراعت نے کپاس کی ریکارڈ پیداوار کے لئے ٹھو س منصوبہ بند ی شروع کردی

اتوار 1 جنوری 2017 15:50

فیصل آباد۔یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) محکمہ زراعت نے کپاس کی ریکارڈ پیدا وار کے لئے منصوبہ بندی شروع کردی ہے جبکہ اس حوالے سے ماہرین ، سائنسدانوں ،کاشتکاروں اور کسان تنظیموں کے نمائندوں سے تجاویز لی جارہی ہیں نیز فصلوںکو دشمن کیڑوں سے بچانے کے لئے دوست کیڑے بنانے شروع کردئیے گئے ہیں جس کیلئے پنجاب بھر میں محکمہ زراعت کی 11لیبارٹریاں کیڑے بنانے میں مصروف ہیں ۔

محکمہ زراعت کے مطابق ان دوست کیڑوں کو بنانے کے لئے عملہ کو خصوصی تربیت دی گئی ہے جبکہ یہ کیڑوں کو بنانے کے بعد کھیتوں میں چھوڑنے کے بعد ان کی زندگی کا تحفظ بھی یقینی بنائی جائے گی جس بنا پر یہ دشمن کیڑوں کو دلیری سے مقابلہ کرسکیں گے ، ان کیڑوں کوبنانے کے علاوہ کپاس کے حوالے سے آف سیزن مینجمنٹ فارمولہ پر بھی عمل جاری ہے اور دوسری فصلوں میں چھپے کپاس کے دشمن کیڑوں کو تلف کرنے کے بارے کپاس کے کسانوں کو آگاہی فراہم کی جارہی ہے ،کپاس کے کیڑے سردی میںدوسری فصلوں میں چھپ کر خود کو تحفظ فراہم کرتے ہیں ،سردیوں کے دوران نقصان رساں کیڑے تعداد میں کم ہوتے ہیں اور کپاس کی فصل کا بظاہر نقصان نہیں کرتے مگر آئندہ فصل کی آمد پر یہی کیڑے افزائش نسل کرکے ایک بڑے نقصان کا باعث بنتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس لئے ان کو سردیوں کے دوران یا آئندہ فصل سے قبل کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے چاہئیں،زرعی ماہرین کے مطابق کپاس کی فصل سے فی ایکڑ زیادہ اور معیاری پیداوار حاصل کرنے کے لئے اس پر حملہ آور ہونے والے کیڑوں پر سارا سال نگاہ رکھنی چاہئے تاکہ کم لاگت سے بہتر نتائج حاصل کئے جا سکیں، دشمن کیڑوں کا مقابلہ کرنے کے لئے دوست کیڑا کرائی سوپرلا انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، جو اکثر زہریلے سپرے سے بھی محفوظ رہتا ہے، دوست کیڑوں کو سٹور کیا جارہا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر دشمن کیڑوںکا مقابلہ کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :