برآمدات میں کمی تجارتی خسارہ میں اضافہ ملک معاشی بدحالی کا شکار ہے،سید بلال شیرازی

ایکسپورٹ میں سست روی ،مہنگائی کی رفتار55فیصد تک پہنچنے کا خدشہ سٹیٹ بنک نے حکومتی کارکردگی کا پردہ چاک کردیا ‘صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ

اتوار 1 جنوری 2017 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے سٹیٹ بینک کی رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی معاشی جائزہ رپورٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برآمدات میں کمی تجارتی خسارہ میں اضافہ سے ملک معاشی بدحالی کا شکار ہے ممبران پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 150فیصد اضافہ کرنے والی حکومت آمدن اور اخراجات کے فرق سے غافل ہے اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق تجارتی خسارہ 400ارب سے تجاوز کرجائے گا اسٹیٹ بینک نے حکومت کی معاشی اصلاحات پر خطرے کی گھنٹی بجادی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں یوتھ ونگ کے اجلاس میں عہدیداران و کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ ملکی ایکسپورٹ میں سست روی بین الاقوامی ادائیگیوں کا توازن بگاڑ رہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ مہنگائی کی رفتار55فیصد تک پہنچنے کا خدشہ ہے جبکہ بڑی صنعتوں کی پیداوار مایوس کن رہی اسٹیٹ بینک نے حکومتی کارکردگی کا پردہ چاک کردیا ہے انہوںنے کہا کہ حکومت برآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارہ میں کمی کیلئے فی الفور گیس و بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے تاکہ ملک میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ اور تجارتی خسارہ اور مہنگائی میں کمی ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :