2017ء سی پیک سمیت دیگر میگا پراجیکٹس کی تکمیل کا سال ہوگا،پاکستان حقیقی معنوں میں قائد کا پاکستان بنے گا‘پرویز ملک

ملک کے مستقبل کا فیصلہ استعماری قوتوں کے آلہ کاروں نے نہیں بلکہ عوام ہی 2018ء کے انتخابات میں کرینگے ‘رکن اسمبلی

اتوار 1 جنوری 2017 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ2016ء پاکستانیوں کے لئے کامیابیوں اور کامرانیوں کا سال ثابت ہوا۔

(جاری ہے)

2017ء سی پیک سمیت دیگر میگا پراجیکٹس کی تکمیل کا سال ہوگا،پاکستان کو حقیقی معنوں میں قائد کا پاکستان بنائیں گے،نئے بلدیاتی سربراہوں کو اپنی ذمہ دارایاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج سے بلدیاتی ادارے اپریشنل ہو رہے ہیں، پنجاب میں بلدیاتی نظام کے فعال ہونے سے نچلی وسطح پر عوام کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی،اور ترقی کا عمل مزید تیزی سے آگے بڑھے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے مستقبل کا فیصلہ استعماری قوتوں کے آلہ کاروں نے نہیں بلکہ عوام نے ہی کرنا ہے،حکومت اورنج لائن میٹرو ٹرین جیسے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے جاری رکھے گی،آئندہ عام انتخابات میں پھر مسلم لیگ(ن) کی حکومت ہو گی،پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے گٹھ جوڑ نے عوام کی آنکھیں کھول دی ہیں،قتدار کے حصول کے لئے چور دروازوں سے گھسنے کی کوشش کرنے والوں کو 2018تک صبر کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :