عمران علی مانی فلم ’’دیوار‘‘ میں مرکزی کردار میں جلوہ گر ہو ں گے

اتوار 1 جنوری 2017 15:40

اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) پاکستانی اداکارعمران علی مانی فلم ’’دیوار‘‘ میں مرکزی کردار میں جلوہ گر ہو ں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ہدایتکار علی جبران نے آر جے اور اداکار عمران علی مانی کو اپنی نئی اردو فلم ’’دیوار‘‘ میں مرکزی کردار میں سائن کرلیا ہے،ہدایتکار علی جبران نے بتایا کہ عمران علی مانی، جن کی پہلی فلم ’’وسل‘‘ 17فروری کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی، میں ان کی پرفارمنس جاندار ہے جس سے وہ بے حد متاثر ہوئے اور انہوں نے عمران کو نئی فلم میں وسل میںمرکزی کردار کی پیشکش کی،انہوں نے مزید کہا کہ پردہ اسکرین پر نئے اور باصلاحیت چہروں کی ضرورت ہے، فلم بین بھی ایک ہی طرح کے چہرے دیکھ دیکھ کر اکتاچکے ہیں۔

عمران علی مانی فلم انڈسٹری کے لیے ایک خوبصورت اضافہ ثابت ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :