’’شکریہ شکریہ‘‘ کی مختصرجھلک (ٹیزر) جاری

اتوار 1 جنوری 2017 15:40

لاس اینجلس ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) پاکستانی گلوکار امانت علی اور بینا کا گانا ’’شکریہ شکریہ‘‘ کی مختصرجھلک (ٹیزر) جاری کردی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق گلوکار امانت علی اور بینا کا فلم ’’جیک پاٹ‘‘ کے لیے گائے گیت ’’شکریہ شکریہ‘‘ کا ٹیزر سوشل میڈیا سمیت دیگرچینلز پر لانچ کردیا گیا، اس گانے کی وڈیو ماڈل واداکار نور حسن اور اداکارہ صنم چوہدری پر تھائی لینڈ کے جزیرے پوکھٹ میں عکسبندکی گئی ہے، اس گانے کے میوزک ڈائریکٹر نوید واجد علی ناشاد اور پروڈیوسر خرم ریاض اور ہدایتکار شعیب خان ہیں،ہدایتکار شعیب خان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ یہ فلم اورینٹل فلمز کی طرف سے فلم بینوں کو نئے سال 2017ء کا تحفہ ہوگی جس کے دوگانے تھائی لینڈ میں عکسبند کیے گئے ہیں،دوسرا گانا عنایت خان اور ریحانہ ملہوترا پر عکسبند کیا گیا ہے وہ ماہ جنوری کے اختتام پر لانچ کیا جائے گا، ہدایتکارشعیب خان نے کہا کہ فلم میں اداکار جاوید شیخ اپنے کیرئیر کا یادگار ترین رول کر رہے ہیں ، دیگر فنکاروں میں اداکارہ ثناء ، فائزہ خان، اسماعیل تارا، ساجن عباس، نور حسن، عنایت خان، ریحانہ ملہوترا اور صنم چوہدری شامل ہیں، شعیب خان نے مزید کہا کہ فلم کا ٹریلر اور میوزک ایک بڑی تقریب میں لانچ کیا جائے گا۔