Live Updates

جاوید ہاشمی نے عمران خان کو مناظرے کا چیلنج دے دیا

عمران خان اور میرا ڈوپ ٹیسٹ کرا لیں ، سچ سامنے آ جائیگا، جاوید ہاشمی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 1 جنوری 2017 15:36

جاوید ہاشمی نے عمران خان کو مناظرے کا چیلنج دے دیا

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1جنوری۔2017ء) بزرگ سیاستدان جاوید ہاشمی نے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو مناظرے کا چیلنج دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان اور میرا ڈوپ ٹیسٹ کرا لیں ، سچ سامنے آ جائیگا۔عمران خان کو دماغی ٹیسٹ بھی کرانا چاہیے۔ٹیسٹ سے پتا چلے گا عمران ایسی چیز تونہیں لے رہے ہیں جس کے بغیر وہ چل نہیں سکتے۔

ٹیسٹ ہونے سے کم از کم قوم کی جان تو چھوٹ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک کورٹ بیٹھنی چاہئے جو میری اور عمران خان کی دماغی حالت دیکھے۔ عمران خان 65 سال کے ہیں اور میں 67 سال کا ہوں۔اگر قوم کو سچ معلوم ہو جائے تو قوم کو دھچکا لگے گا۔ اسلام آباد میں دھرنا پلس کہاں ہوا، دھرنا مائنس ہوا۔ انہوں نے دعوی کیا کہا اسکرپٹ والوں نے لکھا طاہرالقادری پارلیمنٹ کیطرف بیٹھیں گے آپ پیچھے بیٹھیں۔

(جاری ہے)

میرا تجزیہ تھا کہ دھرنا کامیاب نہیں ہوگا۔ میں نے کہا کہ 40 سیٹیں ملیں گی، زیادہ نشستیں نہیں ملیں تو عمران مایوس ہو گیا۔مجھے میڈیا سیل کے ذریعے گالیاں دیتے رہے، اب خود میدان میں آ گئے۔جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ عمران خان نے کہا ٹیکنوکریٹ کی حکومت بنانی چاہیے۔ میں نے عمران خان کو کہا کہ ٹیکنوکریٹس کی حکومت بنانے کی بات واپس لیں۔ مجھ میں بات کرنیکی جرات تھی میں یقین سے کہتا ہوں عمران جرات بھی نہیں کر سکتا۔ قوم سے بڑا دھوکا ہوا ہے، کمیشن قائم کر کے تحقیقات کی جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات