وزیر مملکت اطلاعات ،نشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب کا سال نو آغاز پر قوم کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار

سال 2017 قوم کیلئے سلامتی اور خوشی کا سال ثابت ہوگا، اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ پاکستان کے عوام کو اپنی بے شمار نعمتوں سے نوازے اور ہمیں پاکستان کے امن ، خوشحالی اور ترقی کیلئے مل کر کام کرنے کی توفیق عطاء فرمائے اطلاعات,نشریات و قومی ورثہ کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا سال نو 2017ء پر پیغام

اتوار 1 جنوری 2017 15:30

اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) اطلاعات،نشریات اور قومی ورثہ کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے نئے سال 2017ء کے موقع پر قوم کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سال قوم کیلئے سلامتی اور خوشی کا سال ثابت ہوگا۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ پاکستان کے عوام کو اپنی بے شمار نعمتوں سے نوازے اور ہمیں پاکستان کے امن ، خوشحالی اور ترقی کیلئے مل کر کام کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔

(جاری ہے)

اپنے سال نو کے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کے ایجنڈے کے تحت پاکستان معاشی ترقی کی جانب گامزن ہے اور توانائی ، بنیادی ڈھانچے ، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بہتری کیلئے بڑے پیمانے پر کوششیں کی جارہی ہیں۔ دہشتگردی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ دہشتگرد شکست سے دو چار ہیں اور پاکستان مسلح افواج کے جوانوں کا ممنون ہے جو دہشتگردی کو پیچھے دھکیلتے ہوئے دہشتگردی اور عسکریت پسندی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کررہے ہیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ 2017ء میں ہم مل کر ایک خوشحال پاکستان کیلئے کام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :