چین کے غذائیت پروگرام سے 34ملین سے زائد دیہی طلبا ء نے استفادہ کیا

حکومت نے فی طلباء 0.43امریکی ڈالر روزانہ کی امدادی رقم مختص کی ہے

اتوار 1 جنوری 2017 15:30

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء) وزارت تعلیم کے مطابق2001ء کے بعد سے 34ملین سے زائد دیہی طلبا ء نے چینی حکومت کے دیہی غذائیت پروگرام سے استفادہ کیا ہے ،یہ پروگرام دیہی علاقوں میں کم غذائیت کے ازالے کے لئے ایک پائلٹ بنیاد پر شروع کیا گیا تھا اور حکومت نے غذائیت والے خانوں کے ساتھ ان کی خوراکوں میں مدد کیلئے فی طلباء تین یوآن (0.43امریکی ڈالر ) روزانہ مختص کئے ،اس پروگرام کو توسیع دے کر چین کے 31صوبائی علاقوں میں سے 29میں 1502دیہات کو شامل کیا گیا ہے ، طلباء میں انیمیا کی موجودگی 2012ء سے 2015ء تک 8.9فیصد پوائنٹس گر گئی ۔

(جاری ہے)

یہ بات امراض پر قابو پانے اور انسداد کیلئے چینی مرکز کے تحت قومی ادارہ خوراک و صحت کے اعدادوشمار میں بتائی گئی ہے ۔وزارت نے کہا کہ طلباء کی جسمانی فٹنس بہتر ہوگئی ہے اور ان کی غذائیت کے ساتھ ان کی تعلیمی کارکردگی بھی بہتر ہوئی ہے ، وزیر تعلیم شین بائو شینگ نے کہا کہ حکومت اس پروگرام کو توسیع دے کر تمام غربت زدہ دیہات کو شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :