حکومت چین 2017ء میں زیادہ لچکدار اقتصادی نمو کا ہدف مقررکرے ،مرکزی بنک کے مشیر کا مشورہ

اتوار 1 جنوری 2017 15:30

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء) مرکزی بنک کے ایک مشیر نے تجویز پیش کی ہے کہ چینی حکومت کو اصلاحات کو زیادہ جگہ دینے کے لئے 2017ء میں اقتصادی نمو کیلئے زیادہ لچکدار ہدف مقرر کر نا چاہئے ، مرکزی بنک کی مالیاتی کمیٹی کے رکن اور پیکنگ یونیورسٹی کے ماہر اقتصادیات وانگ وائی پنگ نے رواں سال کے لئے 2016ء میں 6.5-7فیصد کے مقابلے میں 6-7کی مجموعی ملکی پیداواری ہدف کی تجویز پیش کی ہے ، حکومت مجموعی ملکی پیداوار کو دوگنا کرنے اور فی کس رہائشی آمدن 2010ء کی سطح سے بہتر بنانے کے لئے 2016-2020ء میں کم ازکم 6.5فیصد کی اوسط سالانہ ملکی پیداواری نمو کے حصول کا ارادہ رکھتی ہے ۔

(جاری ہے)

وانگ نے چینی خبررساں ایجنسی شنہوا کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ 6.5فیصد کا ہدف محض اوسط شرح ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب تک روزگارمستحکم ہے مستقبل قریب میں قدرے وسیع تر پیداواری ہدف کی رینج پیداوار نواز کوششوں کی ضرورت کو کم کرے گی اور پالیسی سازوں کو ریفارمز پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے کا موقع ملے گا ۔

متعلقہ عنوان :