مصباح الحق نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ موخر کردیا ،ْ آخری ٹیسٹ کھیلنے کا فیصلہ

مصباح ٹیم کی وطن واپسی پر پی سی بی چیئرمین شہریار خان سے ملاقات کریں گے ،ْپھر مستقبل کا فیصلہ کریں گے ،ْ ذرائع

اتوار 1 جنوری 2017 15:30

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2017ء) آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہارنے پر دلبرداشتہ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ موخر کرتے ہوئے سڈنی میں ہونے والا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیا اور کوآرڈینیشن امجد حسین نے بتایا کہ مصباح نے تیسرا ٹیسٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔میلبرن میں اننگز اور 18 رنز کی حیران کن شکست پر مایوس مصباح الحق نے فوری ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ حتمی فیصلہ آئندہ دو سے تین دن میں کریں گے۔ذرائع کے مطابق مصباح ٹیم کی وطن واپسی پر پی سی بی چیئرمین شہریار خان سے ملاقات کریں گے اور اس کے بعد ہی اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔