ْمسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری توصیف احمد کو خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا

اتوار 1 جنوری 2017 15:30

ْمسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری توصیف احمد کو خاتون سے زیادتی کے الزام ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2017ء)مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری توصیف احمد کو خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری توصیف احمد کو خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق تھانہ سہالہ میں متاثرہ خاتون کی جانب سے رپورٹ درج کرائی گئی جس میں خاتون نے الزام لگایا ہے کہ اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری توصیف احمد نے اسے جنسی ہوس کا نشانہ بنایا۔خاتون کی درخواست پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے (ن) لیگی رہنما کو گرفتار کرلیا جب کہ خاتون اور ملزم دونوں کو میڈیکل ٹیسٹ کیلئے پمز اسپتال بھجوا دیا گیا ہے۔