ہانگ کانگ ایکسچینج فنڈ کے اثاثوں کی مالیت میں کمی

اتوار 1 جنوری 2017 15:21

ہانگ کانگ ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) ہانگ کانگ نے کہا ہے کہ نومبر کے اختتام پر ایکسچینج فنڈ کے اثاثوں کی مالیت 3589.9 ارب ہانگ کانگ ڈالر رہی۔

(جاری ہے)

ہانگ کانگ مانیٹری اتھارٹی کی جانب سے گزشتہ روز جاری بیان کے مطابق نومبر کے اختتام پر ایکسچینج فنڈ کے اثاثے 3589.9 ارب ہانگ کانگ ڈالر (462.9 ارب امریکی ڈالر) تھے جو کہ اکتوبر کی نسبت 3.5 ارب ہانگ کانگ ڈالر کم رہے۔اکتوبر کے دوران غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 36.1 ارب ہانگ کانگ ڈالر کمی ہوئی جبکہ ہانگ ڈالر کے ذخائر میں 32.6 ارب ہانگ کانگ ڈالر کا اضافہ ہوا۔